35

بلوچستان حکومت نے محرم الحرام کے دوران کوئٹہ سمیت صوبے کے 8 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی

حکومت بلوچستان نے محرم الحرام 2025 کے دوران امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے کے 8 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔اس حوالے سے محکمہ داخلہ بلوچستان (جوڈیشل سیکشن-II) کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق یکم محرم الحرام سے 10 محرم الحرام 2025 تک نصیرآباد، جعفرآباد، صحبت پور، جھل مگسی، اْستا محمد، کچھی، سبی اور کوئٹہ شہر میں مختلف پابندیاں عائد رہیں گی نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اقسام کے اسلحہ کی نمائش اور لے جانے، موٹر سائیکل پر ڈبل سواری (قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بزرگ شہریوں کے سوا)، نفرت انگیز مواد جیسے کہ کتب، رسائل، سی ڈیز اور کیسٹس کی نمائش و فروخت پر مکمل پابندی ہوگیاسی طرح جلوسوں کے راستوں پر غیر متعلقہ اور مشکوک افراد کے داخلے، دیواروں پر چاکنگ اور پوسٹرز لگانے،چھتوں و کھڑکیوں پر کھڑے ہونے، دیگر شہروں سے آنے والے ذاکرین، علما اور اشتعال انگیز مقررین کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہیمحکمہ داخلہ کے مطابق محرم کے جلوسوں اور مجالس کے سوا پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی پابندی ہوگی، جبکہ امام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں کے اطراف بغیر اجازت دکانیں،خیمے یا مکانات کرایہ پر دینا بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں، سڑکوں پر بھیک مانگنے اور بھکاریوں کی موجودگی پر بھی مکمل پابندی کا حکم دیا گیا ہییہ حکم 1 محرم الحرام 2025 سے نافذ العمل ہوگا اور 10 محرم الحرام 2025 تک مؤثر رہے گا۔حکم نامے پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ہوم) بلوچستان نے دستخط کیے ہیں، جبکہ اس کی نقول تمام متعلقہ اعلیٰ افسران، ڈپٹی کمشنرز، پولیس حکام اور دیگر اداروں کو ارسال کر دی گئی ہیں تاکہ عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں