33

میر عطاالرحمن مینگل کا قتل علاقے کے امن وامان کیلئے سنگین خطرہ ہے، قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، اسرار اللہ زہری

بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی صدر سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری نے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا ہے کہ سابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر محمد نصیرمینگل کے بڑے فرزند میر عطا الرحمن مینگل کے قتل پر دکھ اور افسوس کااظہارکیا ہے۔ میر اسرار اللہ خان زہری نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور سزا کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی رٹ ختم ہوچکی ہے، لاقانونیت کا راج ہے جو کہ علاقے کے امن وامان کیلئے ایک سنگین خطرہ ہے۔ میر اسرار اللہ خان زہری نے کہا کہ واقعہ نہایت افسوسناک ہے، اس غم اور مشکل کی گھڑی میں ہم میر نصیر مینگل، میر شفیق الرحمن مینگل اور انکے خاندان کیساتھ مکمل ہمدردی اور ان سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ رب العزت میر عطا الرحمن مینگل کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو اس عظیم سانحہ میں صبر جمیل عطا فرمائے۔ میر اسرار اللہ خان زہری نے آخر میں میر محمد نصیرمینگل کے پوتے میر مطیع الرحمن مینگل کی جلدصحت یابی کیلئے دعا اورنیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں