جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، حاجی بشیراحمد کاکڑ، سیکرٹری مالیات حاجی صالح محمد، مفتی رضا خان، سیٹھ اجمل بازئی، میر حشمت لہڑی، حاجی ظفراللہ کاکڑ، میر سرفراز شاہوانی، سالار مولانا علی جان، مولانا سید سعداللہ آغا اور مولانا نقیب اللہ ملاخیل نے قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن کی لاہور میں رہائش گاہ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے اور انہیں لاہور بار ایسوسی ایشن سے خطاب سے روکنے کی مبینہ حکومتی کوششوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جمہوری ملک میں سیاسی قائدین کی نقل و حرکت اور اظہارِ رائے کی آزادی پر قدغن لگانا آمرانہ سوچ کی عکاسی ہے، مولانا فضل الرحمٰن ملک کے ایک بزرگ سیاسی و مذہبی رہنما ہیں، انہیں خطاب سے روکنے کے لیے دباؤ اور خوف و ہراس کا ماحول پیدا کرنا ناقابلِ قبول ہے، حکومت اگر اختلافِ رائے برداشت نہیں کرسکتی تو اسے جمہوریت کے دعوے زیب نہیں دیتے، جمعیت علماء اسلام ایسے غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدامات کے سامنے خاموش نہیں رہے گی۔
جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے پنجاب اور خصوصاً سرگودھا میں جمعیت کے رہنماؤں کی گرفتاریاں اور ان کے کاروبار کی بندش بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ حکومت اتنا ظلم نہ کریں کہ کل اوہ کسی جماعت کے ساتھ بیٹھنے کے قابل نہ ہو جائیں۔









