ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ بشیر احمد بڑیچ کی ہدایت پر جوائنٹ روڈ پر تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا کارروائی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے مجسٹریٹ ڈاکٹر عمران زیب کاسی، مجسٹریٹ عامر قیصرانی اور ایریا سپروائزر سرور زہری کی براہِ راست نگرانی میں عمل میں لائی گئی متعدد غیر قانونی تعمیرات اور تھڑوں کو مسمار کر دیا گیا جبکہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر رکھا گیا سامان اور ریڑھیاں بحقِ سرکار ضبط کر لی گئیں۔
جوائنٹ روڈ پر تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن
37









