کوئٹہ سے پشاور کیلئے چلنے والی جعفر ایکسپریس کی سروس ایک روز کیلئے عارضی طور پر معطل کی جائے گی۔
محکمہ ریلوے کے ذرائع نے بتایا کہ کوئٹہ سے پشاور کے لیے چلنے والی جعفر ایکسپریس کا آپریشن (آج) 21 نومبر کو تکنیکی وجوہات کی بنا پر معطل رہے گا۔ریلوے ذرائع کے مطابق پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس جیکب آباد سے واپس کردیا جائے گا۔ محکمہ ریلوے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تکنیکی وجوہات کی بنا ایک روز کیلئے سروس منسوخ کی گئی ہے۔









