کوئٹہ میں کسٹمز کی کارروائی، 58 کروڑ مالیت کی منشیات برآمد

33

پاکستان کسٹمز کوئٹہ نے ایک تازہ ترین کارروائی میں منشیات کی بڑی کھیپ برآمد کرلی۔

ترجمان پاکستان کسٹمز کے مطابق سرانان میں واقع ایک خفیہ مقام پر 115 کلوگرام افیون کی مذکورہ کھیپ برآمد ہوئی جس کی مالیت 58 کروڑ 52 لاکھ روپے ہے۔

ترجمان کے مطابق کسٹمز موبائل اسکواڈ بلیلی نے مخبر کی اطلاع پر سرانان میں واقع خفیہ ڈمپنگ اسٹیشن پر یہ کامیاب کاروائی کی۔

ڈمپنگ اسٹیشن سے برآمد ہونے والی افیون کوئٹہ اسمگل کیے جانے کا امکان تھا، برآمد ہونے والی منشیات کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسٹیٹ ویئر ہاؤس کوئٹہ میں جمع کرادیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں