بھارتی گلوکار کے گانے پر ہانیہ عامر کی موج مستیاں؛ کیپشن نے میلہ لوٹ لیا

32

خوبصورتی اور شوخ و چنچل شخصیت کے باعث ڈراما انڈسٹری میں تیزی سے اپنی جگہ بنانے والی اداکارہ ہانیہ عامر بھارت کے معروف پنجابی گلوکار کرن اوجلا کی مداح نکلیں۔

ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں۔ ایسی ہی ایک پوسٹ میں وہ کرن اوجلا کا گانا سنتے دکھائی دے رہی ہیں۔

تاہم ہانیہ عامر کا گانا سننا محض موسیقی سے لطف اندوز ہونا نہیں بلکہ ایک دلچسپ لمحہ بھی بن گیا جس نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔

ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ گاڑی میں بیٹھی کرن اوجلا کے مقبول گانے ’’اشکے‘‘ کی دھن پر جھومتی اور اس کے بول گنگناتی دکھائی دیتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں