کوئٹہ سول لائن پولیس نے ایک چوری شدہ 4موٹرسائیکلیں برآمدکرکے ایک ملزم کوگرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت اور ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایات پر، ایس پی سٹی آصف غفور اور ڈی ایس پی ملیحہ کاکڑ کی زیر نگرانی میں ایس ایچ او سول لائنز عزیز خان مندوخیل نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ 4موٹرسائیکلیں برآمد کرکے ایک ملزم عبدالرشید ولد عبدالولی سکنہ پشین کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کردی اہم انکشافات اور گرفتاریاں متوقع ہیں۔









