افغانستان کی ای سی او رکنیت معطل ہے پاکستان نے نئی افغان رجیم کو تسلیم نہیں کیا، اسحاق ڈار

42

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ خطے کو درپیش چیلنجز کسی ایک ملک تک محدود نہیں، مشترکہ اقدامات کرنا ہوں گے مشترکہ مکہ دفاعی معاہدہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی نہیں کرتا، افغانستان کی ای سی او رکنیت معطل ہے پاکستان نے نئی افغان رجیم کو تسلیم نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق 30ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کانفرنس سے خطاب او اختتام بعد پاک چائنہ فرینڈ شپ میڈیا فسلیٹیشن سنٹر میں وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ای سی اوکے چارٹر پر مکمل عمل کیلئے پْرعزم ہے، پاکستان خطے کی ترقی اورامن واستحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ای سی او کی چیئرمین شپ 2 سال کیلئے پاکستان کے پاس ہوگی نائب وزیراعظم کے مطابق چیئرمین شپ کے پہلے سال خطے کے ممالک میں رابطوں کو فروغ دیں گے، خطے میں ترقی،خوشحالی اور امن واستحکام ای سی اوکے مقاصد ہیں، وژن 2026 سے 35 ترقی و خوشحالی کیلئے مستقبل کی سمت متعین کرتاہے، پاکستان تمام تنازعات کا بات چیت کے ذریعے پْرامن حل چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی امن واستحکام خطے کی ترقی کیلئے ناگزیرہے، خطے کو درپیش چیلنجز کسی ایک ملک تک محدود نہیں، مشترکہ اقدامات کرنا ہوں گے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ای سی اووزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت پر رکن ممالک کے مشکورہیں، انسانی وسائل کی ترقی، ماحولیاتی تحفظ کیلیے تعاون پرتوجہ مرکوزہوگی، قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تعاون پرتوجہ مرکوز ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں آئندہ ماہ ای سی او سمٹ کے انعقاد کا خیرمقدم کرتے ہیں، ایرانی وزیرخارجہ کیساتھ تمام امورپرمفید بات چیت ہوئی پاکستان ایران امریکا کشیدگی کے پْرامن حل کیلئے پْرامید ہے، اسلام آباد ایم او یو کے تحت معاملات آگے بڑھنے چاہئیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال دورہ کابل میں تمام امور پر سیر حاصل گفتگو ہوئی، افغانستان ایک قدم آگے بڑھائیگا تو ہم دوقدم بڑھانے کیلئے تیارہیں، افغانستان کی رکنیت ای سی او سیکریٹری نے معطل کررکھی ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی عبوری حکومت کو تسلیم نہیں کرتا، ای سی او کانفرنس میں افغانستان کا سابق جمہوری دور کا جھنڈا لگایا گیا ہم مستحکم اور خوشحال افغانستان کے حامی ہیں لیکن دراندازی جاری ہے ہم کب تک شہدا کے جنازے اْٹھاتے رہیں گے؟

انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈربند ہونے کے باوجود کنٹینرز افغانستان بھیجنے کی اجازت دی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کا آرٹیکل 51 انفرادی اور اجتماعی دفاع کی اجازت دیتا ہے، معاہدے کا بنیادی اصول ہے کہ ایک ملک پر حملہ تمام رکن ممالک پر حملہ تصور ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی سلامتی کے لیے خطے کا اپنا سیکیورٹی نظام اور آرکیٹیکچر ہونا چاہیے، خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ سیکیورٹی نظام وقت کی اہم ضرورت ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے پر 7 اگست کو دستخط ہوئے، معاہدے کا افتتاحی اجلاس 31 اگست کو استنبول میں منعقد ہوا تھا، تینوں ممالک کا مشترکہ دفاعی معاہدہ اپنے دفاع کے اصول پر مبنی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں