سال گزرنے کے باوجود سوالات کے جوابات نہیں دیے جاتے، اسمبلی میں سوال جواب کا سیشن ختم کیا جائے ، زابد ریکی

16

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹے کی تاخیر سے اسپیکر عبد الخالق اچکزئی کی زیر صدارت شروع ہوا، اجلاس کے ایجنڈے میں توجہ دلاؤ نوٹس،قانون سازی اور وقفہ سوالات شامل ہیں،اجلاس کے دوران رکن اسمبلی زابد ریکی نے مطالبہ کیا کہ اسمبلی میں سوال جواب کا سیشن ختم کیا جائے کیونکہ سوالات کے دوران متعلقہ وزیر موجود نہیں ہوتا، جبکہ بعض سوالات کو ایک ایک سال گزر جاتا ہے لیکن ان کے جوابات نہیں دیے جاتے۔

اس موقع پر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ متعلقہ وزیر کی جگہ حکومت کی جانب سے کسی دوسرے رکن کو جواب دینے کے لیے نامزد کیا جاتا ہے۔ اسپیکر عبد الخالق اچکزئی نے اس معاملے پر رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس حوالے سے ارکان اسمبلی کے ساتھ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں