حسن کی نگہداشت کے آسان نسخے

29

نارمل جلد قدرت کا بیش قیمت تحفہ ہوتی ہے کیونکہ یہ دیکھنے میں خوبصورت اور ملائم نظر آتی ہے اور اس کی دیکھ بھال کے لئے بہت زیادہ جتن بھی نہیں کرنے پڑتے بلکہ دن میں تین سے چار مرتبہ کسی اچھے فیس واش سے چہرہ دھو لینا کافی رہتا ہے۔زیادہ بہتر جلد کے لئے پیوں کے پھول لے کر انہیں باریک پیس لیں اور اس میں ایک چمچ پپیتے کا گودا ملا لیں۔
ایک چمچ ہلدی بھی شامل کر لیں اور اس کے بعد پیسٹ کو چہرے پر لگائیں۔

خشک ہونے پر تازہ پانی سے دھو لیں ہفتے میں تین بار یہ عمل کرنے سے کچھ ہی روز میں رنگت نکھر آئے گی۔خشک جلد کی حفاظت کے لئے گاجر کو کدوکش کریں اور اس میں دو چمچ بالائی شامل کر لیں۔بالائی میسر نہ ہو تو روغنِ زیتون ڈال کر مکس کر لیں یا شہد ڈال کر گاڑھا سا پیسٹ بنا لیں اور چہرے پر لیپ کر کے دس سے پندرہ منٹ کے لئے لگا رہنے دیں۔بعد ازاں ہاتھ سے ہلکا ہلکا رگڑ کر اتار دیں اور جلد مساج میں نرمی پیدا کرنے کے لئے ہاتھ گیلے کر لیں۔آخر میں نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں رنگت نکھری اور شاداب نظر آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں