جب چاہوں ایران کے خلاف جنگ جیت سکتا ہوں، ٹرمپ

49

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ میں کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اس وقت جنگ جیتنے کے مراحل میں ہے اور وہ جب چاہیں ایران کے خلاف جنگ جیت سکتے ہیں، ضرورت پڑنے پر فوری فوجی کارروائی سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کو بالکل بے اثر کردیا ہے، ایرانی معیشت تباہ ہوچکی ہے، مہنگائی 301 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور ایرانی فوجیوں کو تنخواہیں بھی ادا نہیں کی جارہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف طاقت استعمال کرنے میں انہیں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوگی۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ کیوبا کے خلاف مختصر فوجی کارروائی پر بھی غور کرسکتے ہیں اور صدارت چھوڑنے سے پہلے کیوبا کا معاملہ حل کرنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں