ہاتھوں اور پیروں کی حفاظت

27

ہاتھوں اور پیروں کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے ہاتھوں کو دھونے سے پہلے ہمیشہ کولڈ کریم یا موسچرائزر استعمال کریں

خوبصورت ہاتھ اور پاؤں آپ کی شخصیت کو پرکشش بناتے ہیں۔چہرے کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ہاتھ پاؤں کی خوبصورتی بھی بہت اہمیت رکھتی ہے۔ہاتھوں کی جلد بہت حساس ہوتی ہے جب موسم تبدیل ہوتا ہے تو ایسے میں ہاتھوں اور ناخنوں کو معمول سے زیادہ نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے۔موسم سردی کا ہو یا گرمی کا دوسروں کی نظر آپ کے ہاتھوں اور ناخنوں پر ضرور پڑتی ہے۔

ہاتھوں اور پیروں کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے ہاتھوں کو دھونے سے پہلے ہمیشہ کولڈ کریم یا موسچرائزر استعمال کریں۔ہفتے میں دو بار ہاتھوں پر لیموں کا رس ملیں۔دس منٹ سادہ پانی سے ہاتھ دھوئیں اور ہینڈ لوشن لگائیں اس سے ہاتھوں کی جلد صاف اور ملائم ہو جاتی ہے۔جب بھی آپ کو فرصت کے اوقات ملیں اپنی انگلیوں کو اس طرح حرکت دیں جیسے آپ ٹائپ کر رہی ہیں یہ ورزش ہاتھوں کی لچک برقرار رکھنے کے لئے بہترین ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں