چیئرپرسن قومی کمیشن برائے وقار نسواں نورین بانو لہڑی نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری زاہد سلیم سے ایک اعلیٰ سطحی مشاورتی ملاقات کی۔جس کا بنیادی مقصد نیشنل جینڈر ڈیٹا پورٹل کے تحت صوبے میں صنفی بنیادوں پر تقسیم شدہ اعداد و شمار کے نظام کو مضبوط بنانا، ڈیٹا کی کمی کو دور کرنا اور ادارہ جاتی رابطوں کو بہتر بنانا تھا تاکہ بلوچستان میں شواہد پر مبنی پالیسی سازی کو یقینی بنایا جا سکے۔زاہد سلیم نے این سی ایس ڈبلیو کے اقدامات کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ صوبائی سطح پر ڈیٹا کے باقاعدہ تبادلے کے لیے ہرمتعلقہ محکمے سے دو فوکل پرسن نامزد کیے جائیں گے، اور بیورو آف اسٹیٹسٹکس (BOS) کے تعاون سے درست اور بروقت ڈیٹا کی فراہمی کے لیے مربوط طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔
بلوچستان میں صنفی اعداد و شمار کا نظام مضبوط بنانے پر اتفاق
45









