بوستان، مسلح افراد کی فائرنگ، 3افراد ہلاک، 4 زخمی

43

بوستان میں زمین کے تنازعے پرنامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3افراد کو ہلاک جبکہ 4کو زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو بوستان میں زمین کے تنازعے پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے تین افرادمحمد ایاز ، نواز خان اور اعجاز احمد کو ہلاک اور 4افراد شیر محمد ،عبدالمالک ، محمدایوب اورجمیل احمد کوزخمیکردیا اورموقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے نعشیں اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں ۔پولیس مزید کارورائی کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں