بلوچستان میں امتحانی شیڈول تبدیل، میٹرک کے امتحانات دسمبر اور انٹر کے مارچ میں ہوں گے

89

بلوچستان میں میٹرک اور انٹرکے امتحانی شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ،میٹرک کے امتحان رواں سال دسمبر میں جبکہ انٹرکے امتحان آئندہ سال مارچ میں ہوں گے ۔

بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین محمد اسحق نے بتایا کہ پہلے میٹرک کے امتحان فروری مارچ میں ہوتے تھے جس کی وجہ سے ایف ایس سی کے داخلے ستمبر تک ہوتے تھے رواں سال بلوچستان بورڈ نے میٹرک کے امتحان یکم دسمبر سے لینے کا فیصلہ کیا ہے

جس کے نتائج کا اعلان فروری کے آخر تک کردیا جائے گا اس طرح ایف ایس سی میں داخلے مارچ میں ہوسکیں گے.

بلوچستان بورڈ کے چیئرمین محمد اسحق نے بتایا کہ رواں سال میڑک کے امتحانات کیلئے کورس میں کمی کی گئی ہے اور ہر مضمون سے دو سے تین اسباق کم کردئیے ہیں محمد اسحق نے بتایا کہ ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات ائندہ سال بیس مارچ سے شروع ہوں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں