وزارت مذہبی امور نے پاکستانی زائرین اور زیارت گروپ آرگنائزرز کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
ترجمان کے مطابق زائرین روانگی سے قبل ایران/عراق سیکٹرکی پروازوں کی پیشگی تصدیق لازمی کریں، تہران ومشہد اور نجف کے درمیان سفر کرنے والے زائرین پروازوں کی پیشگی تصدیق ضرورکریں۔
غیریقینی پروازوں کو اختیار نہ کرنے اور متبادل سفری انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ترجمان کا کہناتھا کہ پروازمنسوخی کی صورت میں متبادل زمینی یا فضائی سفریارہائش کیلئےاضافی رقم ہمراہ رکھیں۔
رجسٹرڈ زائرین گروپ آرگنائزرز کو غیرمصدقہ ایرانی پروازوں پر انحصارسےگریز کی ہدایت کر دی گئی ۔گروپ آرگنائزرز تمام زائرین کو ایڈوائزری سے مکمل آگاہ کریں تاکہ سفر محفوظ اور بلاتعطل رہے۔









