پشتونخوا نیپ ضلع کوئٹہ سے مربوط سرکی کلاں خالق آباد علاقائی کانفرنس کا بند اجلاس صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے کی صدارت میں ہوا ملک شاہد خان کاسی سیکرٹری، ڈاکٹر ظاہر شاہ سینئر معاون سیکریٹری، جبکہ محمد حیات خان بڑیچ، عبدالرحمان خان، زوہیب خان کبزئی، ملک آصف خان کاسی، ملک عبدالقدیر کاسی اور اقبال چند معاونین منتخب ہوئے۔ کھلے اجلاس سے نصراللہ زیرے، مرکزی سیکرٹری حاجی اعظم خان مسے زئی، عبدالرزاق بڑیچ، فقیر خوشحال قاسی، ملک شاہد خان کاسی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک مضبوط، منظم اور نظریاتی سیاسی پارٹی ہی اپنے عوام کی امنگوں اور قومی ارمانوں کی تکمیل کر سکتی ہے۔ کوئٹہ صوبائی دارالحکومت ہونے کے باوجود بنیادی شہری سہولتوں سے محروم ہے، جو متعلقہ حکام اور اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
کوئٹہ کے عوام بنیادی شہری سہولیات سے محروم ہیں‘ زیرے
52









