وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کی مشیر کھیل مینا مجید کی رہائش گاہ آمد، جہاں انہوں نے ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی اور معاون برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ملاقات کے دوران میر ضیاء اللہ لانگو نے مینا مجید کے بھائی کے اغوا کے واقعے سے متعلق تفصیلات دریافت کیں اور انہیں حوصلہ دیتے ہوئے بھائی کی بحفاظت بازیابی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کروائی۔









