ریلوے ملازمین اور ریلوے کالونی کے رہائشیوں کے مسائل کے حل کیلئے تمام فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے، ڈی ایس ریلوے

37

ڈی ایس ریلوے کوئٹہ ڈویژن جہانزیب خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ ریلوے ملازمین اور ریلوے کالونی کے رہائشیوں کے مسائل کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنماء سابق سیکرٹری اطلاعات فرید افغان ایڈووکیٹ کی قیادت میں ملنے والے وفد سابق ناظم جاوید احمد خان، ذاکر بنگلزئی، رانا ظفر ، شاہد ناروئی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر فرید افغان ایڈووکیٹ اور وفد نے ڈی ایس ریلوے کو ریلوے کالونی کے رہائشیوں اور ریلوے ملازمین کو درپیش سنگین مسائل سے کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے مکینوں کو پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی، صحت و صفائی کی ابتر صورتحال، کالونی میں بدانتظامی، سیکیورٹی و بدامنی کے خدشات اور دیگر انتظامی مسائل بتائے۔

اس موقع پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ جہانزیب خان اچکزئی نے ریلوے ملازمین اور کالونی کے مکینوں کے دیرینہ مسائل کو فوری طور پر سنجیدگی سے حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ریلوے کے ملازمین اور کالونی میں رہائش پذیر مکینوں کو درپیش مسائل پینے کے صاف پانی کی فراہمی صفائی کی صورتحال اور سیکورٹی معاملات کو بہتر بنایا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں