امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ اہل بلوچستان کے عوام کو امن کی شدید ضرورت ہے، بدامنی نے ہر گھر اجاڑ دیا ہے، مائیں بیوہ اور بچے یتیم ہو رہے ہیں،شاہراہیں غیر محفوظ ہیں جبکہ بے روزگاری، کاروباری سرگرمیوں کی بندش اور بارڈرز کی بندش نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو امن فراہم کرنے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور بارڈر ٹریڈ بحال کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے تاکہ بلوچستان کے عوام کو بدامنی، بے روزگاری اور معاشی مشکلات سے نجات مل سکے۔جماعت اسلامی ظلم وجبرزیادتیوں ناانصافی کے خلاف ہرفورم پرآوازاٹھائیگی۔عوام کوحقوق نہ ملنے اور عوامی مسائل حل نہ ہونے سے عوام میں غم وغصہ پایاجاتاہے۔









