انہوں نے کہا کہ رکھنی سے بی ایل اے نے دو بھائیوں کو اغوا کرکے شہید کردیا۔ میرا حقوق کی جنگ لڑنے والوں سے سوال ہے کہ کیا شہید کیے جانے والے دونوں بھائی بلوچ نہیں تھے؟ انہیں کس بنیاد پر شہید کیا گیا، یہ کون سی حقوق کی جنگ ہے؟ سردار عبدالرحمن کھیتران نے سوال اٹھایا۔
بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں سردار عبدالرحمن کھیتران نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہوں پر سفر کرنے والے لوگوں کو نشانہ بنانے اور پل اڑانے کا کیا مقصد ہے؟ بارکھان امن کا گہوارہ تھا، مگر دہشت گرد چاہتے ہیں کہ یہاں بھی بدامنی پھیلے۔