انہوں نے کہا کہ ایوان میں بیٹھے لوگ خوش ہیں کہ ہم حکومت کر رہے ہیں، مگر کیا حکومت ایسے کی جاتی ہے؟
بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں مولانا ہدایت الرحمن نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال سنگین ہے اور شاہراہیں محفوظ نہیں ہیں۔ منشیات سے ہماری نسلیں تباہ ہو رہی ہیں، منشیات چاکلیٹ کی طرح فروخت ہو رہی ہے، لیکن اس کی روک تھام میں حکومت اور متعلقہ ادارے ناکام ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایوان میں بیٹھے لوگ خوش ہیں کہ ہم حکومت کر رہے ہیں، مگر کیا حکومت ایسے کی جاتی ہے؟ مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ بلوچستان میں رشتے کے تنازعے پر ہماری بچیاں اغوا ہوتی ہیں، جبکہ اسما جتک کے والد کے قاتل ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اغواکار بااثر ہیں، آج ایوان میں ان کے نام لے لیں، میں ایک دفعہ نام لے چکا ہوں۔









