عوام کو آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے،اے ڈی سی

36

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ کی زیرِ صدارت آٹے کی حالیہ قیمتوں کا جائزہ لینے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں فلور ملز ایسوسی ایشن، مختلف فلور ملز کے مالکان، محکمہ خوراک اور محکمہ صنعت کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ملک بھر میں آٹے کی موجودہ قیمتوں، قیمتوں میں اضافے کے عوامل اور اس سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ عوام کو آٹے کی مناسب قیمتوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور مؤثر حکمتِ عملی کے تحت اقدامات کریں۔اس موقع پر فلور ملز ایسوسی ایشن اور ملز مالکان نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ متعلقہ محکموں اور فلور ملز کے باہمی تعاون سے جلد کوئٹہ کے عوام کو آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں