حوثیوں کیخلاف پاک فضائیہ کے طیارے استعمال نہیں ہوئے، خبریں من گھڑت، پاکستان

36

پاکستان نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ حوثیوں کے خلاف کارروائیوں میں پاک فضائیہ کے طیارے استعمال ہو رہے ہیں۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی جانب سے پاک فضائیہ کے طیاروں کو حوثیوں کے خلاف استعمال کیے جانے سے متعلق شائع کردہ خبر کو جعلی اور من گھڑت قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی میڈیا ادارے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کے ممکنہ استعمال کے حوالے سے قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹنگ سے گریز کریں‘۔

وزارت اطلاعات نے کہا کہ اگر کسی کارروائی یا تعیناتی کی ضرورت پیش آئی تو اس کی تفصیلات متعلقہ حکام کی جانب سے فراہم کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں