ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں کیسکو کی جانب سے کرانی سب ڈویژن کے دفتر کی منتقلی کے فیصلے پر تشویش کا ااظہار

19

ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں کیسکو کی جانب سے کرانی سب ڈویژن کے دفتر کی منتقلی کے فیصلے پر تشویش کا ااظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کیسکو کی جانب سے صارفین کو سہولیات کی فراہمی کی بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ ہزارہ ٹاون، اے ون سٹی، فیصل ٹاون،کلی کھیازئی سمیت کوئٹہ کی سب سے بڑی آبادی پر مشتمل کرانی سب ڈویژن کو ارباب کرم خان روڑ سے آفس کے کرایوں کی عدم ادائیگی پر سریاب روڈ منتقلی کے فیصلے سے متعلقہ صارفین کو اپنے یوٹلٹی بلز کی درستی اور دیگر معاملات کیلئے شدید دشواری اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا۔

بیان میں اے سی اور چیف ایگزیکٹو افیسر کیسکو سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فیصلے پر نظر ثانی کی جائے اور چونکہ ہزارہ ٹآون اور ملحقہ علاقوں میں صارفین کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اس لئے ہزارہ ٹاون یا بروری روڈ پر نیا سب ڈویژن آفس قائم کیا جائے۔

واپڈا کے ٹی او آر کے مطابق ہر 10 ہزار صارفین کی سہولت کیلئے ایک سب ڈویژن قائم کیا جانا ضروری ہے لیکن کوئٹہ کی سطح پر کیسکو قواعد پر عملدرآمد اور اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں مکمل ناکام نظر آرہی ہے جسکی وجہ سے کیسکو عملہ سمیت صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔ بیان میں شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن سے ہزارہ ٹاون کیلئے منظور شدہ فیڈر پر کام کی جلد تکمیل اور علاقے میں نئے سب ڈویژن آفس کے فی الفور قیام کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں