اسسٹنٹ کمشنر بروری کاشف امر اور میونسپل مجسٹریٹ میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈاکٹرعمران زیب نے بروری روڈ پر تجاوزات کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔منگل کو وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات پر ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ بشیر احمد بڑیچ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد درانی کی ہدایت پر کی گئی کارروائی کے دوران بروری روڈ پر سڑک اور فٹ پاتھ پر قائم تجاوزات کو ہٹا دیا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بروری کاشف امر اور میونسپل مجسٹریٹ میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈاکٹر عمران زیب نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ سڑک اور فٹ پاتھ پر دوبارہ کسی قسم کی تجاوزات قائم نہ کی جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں سامان ضبط کرنے کے ساتھ گرفتاری اور دکانوں کو سیل کرنے سمیت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انتظامیہ کے مطابق یہ کارروائی عوامی شکایات اور غیر قانونی تجاوزات کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے پیش نظر کی گئی۔ دکانداروں کو تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت اور سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ بروری روڈ پر تجاوزات کے خلاف مزید کارروائی آئندہ بھی جاری رہے گی۔









