سرداربہادر خان وومن یونیورسٹی میں حادثات سے بچائو، زندگیوں کا تحفظ سے متعلق ٹراما آگاہی سیشن کاانعقاد

33

ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ارباب کامران کاسی کی ہدایت پر ایم ڈی کلینیکل ڈاکٹر حفیظ رحمان پانیزئی اور ان کی ٹیم کی جانب سے سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کوئٹہ میں خصوصی ٹراما آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔سیشن کا مقصد حادثات کی روک تھام، حفاظتی تدابیر اور ہنگامی حالات میں بروقت اقدامات کے ذریعے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔

اس موقع پر ہیلمٹ کے استعمال، گاڑی محتاط اور کم رفتار سے چلانے، پیدل چلنے والوں کے لیے محفوظ راستہ اختیار کرنے اور گرنے سے بچنےکے حفاظتی اقدامات پر خصوصی زور دیا گیا۔شرکا کو حادثات کی صورت میں خون بہنے کو فوری طور پر روکنے، ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور بروقت اقدامات کے ذریعے جان بچانے کے حوالے سے بھی عملی آگاہی دی گئی۔سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی کلینیکل ڈاکٹر حفیظ الرحمان پانیزئی نے کہا کہ ٹراما کے واقعات میں کمی لانے کے لیے عوام اور نوجوانوں میں حفاظتی شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی بنیادی تربیت کئی قیمتی جانیں بچا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں