وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد درانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بروری کاشف امر نے ہزارگنجی میں تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کی۔کارروائی کے دوران مختلف مقامات پر قائم تجاوزات کو ہٹا کر راستے کلئر کروا دیے گئے، جبکہ غیر قانونی طور پر قائم کیبنز کے مالکان کو تین دن کے اندر اپنی تجاوزات ازخود ختم کرنے کی سخت ہدایت کی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر بروری کاشف امر نے واضح کیا کہ مقررہ مدت کے اندر تجاوزات ختم نہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ ضرورت پڑنے پر گرفتاری بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا اور سرکاری و عوامی مقامات پر غیر قانونی قبضے یا تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔کارروائی میں متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او، ڈی ایس پی اور مارکیٹ کمیٹی کے نمائندگان بھی شریک تھی









