بلوچستان میں مختلف شاہراہوں پر 2اکتوبر کو پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹرز (MERC)1122نے مجموعی طور پر 45حادثات میں امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے 51زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی، تاہم کسی حادثے میں ہلاکت ریکارڈ نہیں کی گئی۔
MERC1122بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ روزانہ رپورٹ کے مطابق ٹراما سینٹر خضدار نے 18حادثات میں 21زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی، جبکہ ٹراما سینٹر ژوب نے 17حادثات میں 21زخمیوں کا علاج کیا۔رپورٹ کے مطابق وندر لسبیلہ میں 3حادثات میں 3افراد، بختیارآباد سبی میں ایک حادثے میں ایک شخص، باسیمہ واشک میں 2حادثات میں 3افراد اور رکنی بارکھان میں 2حادثات میں 2افراد زخمی ہوئے۔اسی طرح دشٹ تربت اور ہوشاب کیچ میں ایک، ایک حادثہ رپورٹ ہوا تاہم ان حادثات میں کسی زخمی کی اطلاع درج نہیں کی گئی۔
MERC1122کی مجموعی رپورٹ کے مطابق 2اکتوبر کو بلوچستان کی مختلف شاہراہوں پر 45حادثات میں 51زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ حادثات
کے نتیجے میں کوئی ہلاکت ریکارڈ نہیں ہوئی۔









