لاہور میں سسرالیوں نے گھریلو ناچاقی پر سسرالیوں نے 23 سالہ بہو مہوش کو مبینہ طورپر زہر دے کر قتل کردیا۔
لاہور کے علاقے ہڈیارہ میں گھریلو ناچاقی پر سسرال والوں کی جانب سے 23 سالہ بہو مہوش کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ہڈیارہ پولیس کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر کی ہدایت پر ایس ڈی پی او برکی آصف عطا اور ایس ایچ او ہڈیارہ حافظ طیب فاروق پولیس نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔









