خاران اور سوراب کے مختلف علاقوں سے 3 افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز خاران کے علاقے سے 2 افراد کی نعشیں ملیں جن کی شناخت سدیس اور جنید سکنہ برشونکی کے نام سے ہوئی۔
ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔پولیس ذرائع کے مطابق سوراب کے علاقے بڑو کے میدانی علاقے سے بھی ایک شخص کی نعش ملی جس کی شناخت نور احمد سکنہ سوراب کے نام سے ہوئی۔
ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔پولیس کی جانب سے مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔









