انتظامیہ کی جانب سے تمام ٹرانسپورٹرز کو متنبہ کیا گیا ہے کہ افغان مہاجرین کو غیر قانونی طور پر سفر کروانے سے گریز کیا جائے، بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
غیر قانونی افغان مہاجرین کی نقل و حمل میں ملوث ٹرانسپورٹ کمپنی کے بس اڈے کو سیل، کمپنی کے خلاف ایف آئی آر درج اور تمام متعلقہ بسیں، وین، ٹو ڈی اور زمباد سمیت دیگر گاڑیاں ضبط کی جائیں گی، جبکہ کمپنی کا سول انتظامیہ کی جانب سے جاری این او سی بھی منسوخ کیا جا سکتا ہے۔
انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی بس، ٹو ڈی، وین، زمباد یا دیگر گاڑی میں افغان مہاجرین غیر قانونی طور پر سفر کرتے ہوئے پائے گئے۔
تو گاڑی ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ اس کخلاف سخت کاروائی کی جایئگی اور ایسا کاروائی ہوگا تاکہ دوبارہ وہ افغان مہاجرین کو سفر کروانے کے قابل بھی نہ رہیں تمام ٹرانسپورٹرز قانون کی پابندی کرتے ہوئے غیر قانونی افغان مہاجرین کی نقل و حمل سے مکمل طور پر گریز کریں۔









