کوئٹہ پولیس کی منشیات فروشوں ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی 4 ملزمان گرفتار

11

کوئٹہ پولیس نے منشیات فروشوں ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس، اسلحہ ایمونیشن برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر قائد آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زوہیب علی کے قبضے سے ایک 10 گرام چرس برآمدکرلی۔

اسی طرح بروری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہزاد سے 3 کلو چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ ہزارہ ٹائون پولیس نے جاوید احمد سے بغیر لائسنس کے پسٹل بمعہ رائونڈ برآمد کرکے گرفتار کرلیا ایک اورکارروائی نبی شاہ سے پسٹل بمعہ رائونڈ برآمد کرلئے اور دوران چیکنگ 10 گاڑیوں سے کالے شیشے اور 18 موٹر سائیکلیں بغیر نمبر پلیٹ کے بند کیں۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں