آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ پولیس ایک منظم اور نظم و ضبط کی پابند فورس ہے جو عوام کے جان و مال کے تحفظ، قیامِ امن اور دہشت گردی و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی۔یہ بات انہوں نے دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی کے دوران پولیس افسران اور جوانوں کی لازوال قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھا جائے گا ۔
آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ پولیسنگ کے نظام کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ اور مزید مؤثر بنانے کے لیے جدید آلات، وسائل اور سہولیات بروئے کار لائی جا رہی ہیں،پولیس افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافے کے لیے جدید خطوط پر تربیت کی فراہمی کو بھی خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ پولیس فورس کی فلاح و بہبود، سہولیات کی فراہمی، جدید پولیسنگ کے لیے ضروری آلات جن میں 200 کے قریب آرمڈ گاڑیاں،800 سے زائدموٹر سائیکلوں، جدید اور موثر ہتھیاروں سے لیس کیا جارہا ہے ۔









