مسائل کے حل،حقوق کے حصول کیلئے ہرسطح پرعوامی،مذاہمتی جدوجہدجاری رہے گی،مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

43

امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمن بلوچ نے کہاکہ مسائل کے حل،حقوق کے حصول کیلئے ہرسطح پرعوامی،مذاہمتی جدوجہدجاری رہے گی عوام کی امیدیں جماعت اسلامی سے ہے۔بلوچستان کوحقوق،عزت دینے وسائل پردسترس سے مسائل ومشکلات میں کمی آسکتی ہے طاقت کے استعمال کی بجائے مذاکرات بہترین راستہ ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ میں وفودسے سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ اگروزیراعظم شہبازشریف نے حافظ نعیم الرحمن سیوعدہ خلافی کی توجماعت اسلامی کالانگ مارچ دوبارہ وہی سے شروع ہوگاجہاں پررک گیاتھا۔اسلام آباد کی طرف مارچ اوردھرناجماعت اسلامی جیسے ملک گیرمنظم تنظیم کیلئے کوئی مشکل نہیں۔

چاروں صوبوں ملک بھرمیں تنظیم ومنظم ہونے کی وجہ سے قومی مسائل کے حل کیلئے حافظ نعیم الرحمن کی ایک کال پرجماعت اسلامی کامارچ ہردم تیارہوتاہے۔

قبل ازیں امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے گوادرکے اپنے آبائی علاقوں کلاچی پاڑہ، بخشی کالونی، پشکان اورماڑہ اور سربندن کے مکینوں کے مالکانہ حقوق کیلئے کوئٹہ میں سیکریٹری ایس ایم بی آر قمبر دشتی سے ملاقات کی۔امیرجماعت اسلامی بلوچستان، قائد حق دو تحریک و رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے سیکریٹری ایس ایم بی آر قمبر دشتی سے ملاقات کی جس میں گوادر کے مختلف علاقوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق کی فراہمی کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات کے دوران کلاچی پاڑہ، بخشی کالونی، پشکان، اورماڑہ اور سربندن سمیت مختلف علاقوں کے رہائشیوں کے مالکانہ حقوق کے معاملے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ان علاقوں کے لوگوں کو ان کے مالکانہ حقوق دلانے کے لیے مختلف مراحل میں مسلسل کوششیں کی جاچکی ہیں اور اس سلسلے میں اہم پیش رفت بھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب جو بھی محکمانہ کارروائی باقی ہے، اسے مزید تیز کیا جائے تاکہ عوام کو طویل انتظار کے بعد ان کے جائز مالکانہ حقوق مل سکیں۔

مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اس امر پر زور دیا کہ مالکانہ حقوق کا معاملہ عوام کے بنیادی اور دیرینہ مسائل میں شامل ہے، اس لیے متعلقہ محکمے باقی ماندہ کارروائی کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں۔اس موقع پر سیکریٹری ایس ایم بی آر قمبر دشتی نے یقین دہانی کرائی کہ متعلقہ معاملات کو آگے بڑھانے اور باقی کارروائی مکمل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں