سوشل میڈیا نے بچوں کیساتھ بڑوں کی زندگیاں بھی بدل دیں

36

سوشل میڈیا،جدید ٹیکنالوجی،وائے فائی کی سہولت نے بچوں بزرگوں کی زندگیوں کو یکسر تبدیل کرکے رکھ دیا ہے،ماضی میں اسمارٹ ٹی وی سینما کا رجحان پایا جاتا تھا ،ٹی وی خاندان کے ہر فرد کو اکٹھا بیٹھنے کا موقع فراہم کرتا تھا لیکن اسمارٹ فونز نے انسانی زندگی کی ثقافت کو بدل کر رکھ دیا.

ایک بزرگ خاتون مختار بیگم کا کہنا ہے انھوں نے اپنے بیٹے سے بڑی اسکرین والے فون کی فرمائش کی،اب اپنے فون پر بہت زیادہ وقت گزارتی ہوں،اسکرولنگ کرتے وقت گزرنے کا احساس ہی نہیں رہتا، قرآن پاک کی تلاوت اور نماز کے بعد فارغ اوقات میں اسمارٹ فون میری زندگی کا حصہ ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں