کوئٹہ شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری

17

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے وژن کے مطابق اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ بشیر احمد بڑیچ کی خصوصی ہدایت پر شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں سورج گنج بازار اور سرکلر روڈ پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔

کارروائی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے میونسپل مجسٹریٹ عمران زیب کاسی اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی امیر حمزہ کی نگرانی میں کی گئی۔کارروائی کے دوران سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات کو ہٹایا گیا اور دکانداروں و شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ سرکاری اراضی، سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر کسی قسم کی تجاوزات قائم نہ کی جائیں۔انتظامیہ کے مطابق شہر میں ٹریفک کی روانی، پیدل چلنے والوں کے لیے فٹ پاتھوں کی بحالی اور شہری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے تجاوزات کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں