پشتونخوا وطن کے عوام کو درپیش سیاسی، معاشی، سماجی اور تعلیمی مسائل کے حل کے لیے منظم سیاسی جدوجہد، عوامی شعور اور مضبوط تنظیمی ڈھانچہ ناگزیر ہے، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی

14

پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پارٹی قومی اہداف کیلئے اپنے قومی، جمہوری اور ترقی پسند بیانیے کے تحت پشتون قومی وحدت، قومی خودمختاری، جمہوریت، آئین کی بالادستی، بنیادی انسانی حقوق، سماجی انصاف اور عوام کے حقِ حکمرانی کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔

پارٹی کا موقف ہے کہ پشتونخوا وطن کے عوام کو درپیش سیاسی، معاشی، سماجی اور تعلیمی مسائل کے حل کے لیے منظم سیاسی جدوجہد، عوامی شعور اور مضبوط تنظیمی ڈھانچہ ناگزیر ہے۔پارٹی کے مطابق موجودہ سیاسی اور امن و امان کی صورتحال، عوام کو درپیش مشکلات اور مختلف علاقوں میں بدامنی کے واقعات کے تناظر میں سیاسی و جمہوری سرگرمیوں کو منظم انداز میں آگے بڑھانا اہمیت رکھتا ہے۔

ایسے حالات میں پارٹی کارکنوں اور عوام کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانا اور تنظیمی فعالیت میں اضافہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اسی سلسلے میں پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیرِ اہتمام مختلف علاقائی کانفرنسوں کے انعقاد کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ پارٹی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کانفرنسیں درج ذیل تاریخوں اور اوقات میں منعقد ہوں گی: نوحصار علاقائی کانفرنس: 25 ستمبر، شام 4 بجے، تختانی بائی پاس علاقائی کانفرنس: 25 ستمبر، شام 6 بجے، ہزارہ گنجی علاقائی کانفرنس: 26 ستمبر، شام 4 بجے، وزیر کاسی کاریز علاقائی کانفرنس: 27 ستمبر، شام 3 بجے، شالدرہ علاقائی کانفرنس: 2 اکتوبر، شام 3 بجے، لوڑ کاریز غوث آباد علاقائی کانفرنس: 2 اکتوبر، شام 4 بجے، شار علاقائی کانفرنس: 9 اکتوبر، شام 4 بجے، نوے کلی علاقائی کانفرنس: 11 اکتوبر، شام 3 بجے، پشتون باغ علاقائی کانفرنس: 11 اکتوبر، شام 4 بجے، پشتون درہ علاقائی کانفرنس: 23 اکتوبر، شام 6 بجے، پشتون آباد علاقائی کانفرنس: 23 اکتوبر، شام 3 بجے، افغانیہ خروٹ آباد علاقائی کانفرنس: 25 اکتوبر، شام 3 بجے۔

پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے تمام عہدیداروں، کارکنوں اور علاقائی یونٹوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں کانفرنسوں کی کامیابی کے لیے بھرپور تیاریاں کریں، عوام اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ رابطوں کو مزید مضبوط بنائیں اور تنظیمی سرگرمیوں کو منظم و مثر بنانے میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ان علاقائی کانفرنسوں کے انعقاد کے بعد پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کا شاندار، منظم اور بھرپور ضلع کانفرنس منعقد کیا جائے گا، جس میں پارٹی کے آئین اور تنظیمی طریقہ کار کے مطابق نئے ضلعی ایگزیکٹوز کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

پارٹی کارکنوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تنظیمی نظم و ضبط، اتحاد اور باہمی مشاورت کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے علاقائی کانفرنسوں کو کامیاب بنائیں تاکہ ضلع کانفرنس کو بھی بھرپور تیاریوں اور منظم انداز میں منعقد کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں