ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ کوئٹہ میں آٹا بھی مہنگا ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 20کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے مہنگا ہوگیا،جس کے بعد قیمت 2800سے بڑھ کر 3200روپے تک پہنچ گئی، 50 کلو آٹے کی بوری بھی 1000روپے مہنگی ہوکر 8000روپے کی ہوگئی۔
کوئٹہ میں آٹے کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے،فی کلو آٹا 20روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے اضافے سے 3200روپے کاہوگیا،50کلو آٹے کی بوری بھی 1000روپے مہنگی ہوکر 8000روپے تک پہنچ گئی ہے،دکانداروں کے مطابق آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شہریوں پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑ گیا ہے۔
دوسری جانب منہ زور مہنگائی کا اثر اب ہفتہ وار سستے بازاروں میں بھی نمایاں نظر آنے لگا ہے،اسلام آباد میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں ہیں۔









