کوئٹہ، بلڈنگ کوڈ کیخلاف ورزی پر 11عمارتیں اور پلازے سیل

34

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے بلڈنگ کنٹرول قوانین کے مؤثر نفاذ، محفوظ و قانونی تعمیرات اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے وژن اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ بشیر احمد بڑیچ کی ہدایات پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

چیف آرکیٹیکٹ ایم سی کیو اشفاق بادینی اور میٹروپولیٹن مجسٹریٹ (بلڈنگز) نوید بلوچ نے نیو سبزل روڈ (سی پیک روڈ) اور اے ون سٹی میں کارروائی کرتے ہوئے MCQ کی منظوری اور این او سی کے بغیر یا بلڈنگ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی پر تعمیر کی جانے والی 11 عمارتوں، پلازوں اور دکانوں کو سیل جبکہ 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔

غیر قانونی تعمیرات کے بعض حصے مسمار بھی کیے گئے، جبکہ زرغون اور چلتن زون کے مانیٹرنگ سپروائیزرز بھی کارروائی میں موجود رہے۔واضح رہے کہ نیو سبزل روڈ (سی پیک روڈ) کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے نو کنسٹرکشن زون قرار دیا جاچکا ہے، جہاں کسی بھی نئی تعمیر کی اجازت نہیں۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ شہریوں اور بلڈرز سے اپیل کرتا ہے کہ تعمیر شروع کرنے سے قبل تمام ضروری دستاویزات، و دیگر قانونی تقاضے مکمل کریں اور کسی بھی رہنمائی کے لیے متعلقہ دفتر سے رجوع کریں۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن نے واضح کرتا ہے کہ قانونی تعمیرات میں شہریوں کو ہر ممکن سہولت دی جائے گی،

تاہم منظوری کے بغیر تعمیر، قواعد کی خلاف ورزی یا نو کنسٹرکشن زون میں تعمیر کسی صورت قابل قبول نہیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں