لسبیلہ میں بی ایس ڈی آئی کے تحت 103 ترقیاتی منصوبے شامل، مفادِ عامہ کے منصوبوں کی مانیٹرنگ سے سہولیات میں بہتری آئی، کمشنر

16

کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطائنے کہا ہے کہ بی۔ایس ڈی آئکی بدولت ہائیدار ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد سے بہتری آئی ہے ترقیاتی امور کی مانیٹرنگ سے مفادعامہ کے جاری ترقیاتی منصوبوں سے عوام الناس کوسہولیات اورخدمات کی فراہمی بہتر ہوئی ہے یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس اوتھل کے کانفرنس ہال میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرابلوچ کی۔

جانب سے دی گئبریفنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ میں بتایا ک بی ایس ڈی آئکے تحت فیز ون میں 27فیزٹو میں گیارہ اورفیز3میں 65 ترقیاتی منصوبے شامل کئے گئے ہیں فیمیل کیلئے علیحیدہ پبلک لائبریری لاکھڑامیں بنیادی صحت کے ہروگرام کے تحت رورل ہیلتھ سینٹر کی تعمیر ترقیاتی پروگرام شامل ہیں ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ تعلیم آبنوشی صحت اسپورٹس بلڈنگا روڈزکی تعمیراورمیونسپل سروسزکی فراہمی کے منصوبے فیز تھری ترجیحی بنیادوں پر شامل۔

کئے گئے ہیں تمام ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے ٹینڈرزاپلوڈردیے گئے ہیں ڈی سی لسبیلہ نے بریفنگ میں بتایا کہ۔ کسانکارڈ پروگروم پر عملدرآمد اورزمینداروں کی رجسٹریشن شروع کردی گئہے زمینداروں نے ایف بی آرسے رجسٹریشن کروانے کا پراسیس شروع کیا ہے کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع لسبیلہ میں سبزی منڈی نہ ہونے سے کسان سال بھر کی محنت کے ثمرات سے محروم رہتے ہیں اوربیوپاری زرعی اجناس سستے داموں خریدتے ہیں کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لسبیلہ کوئٹہ شاہراہ کی ڈویلائزیشن منصوبے پراین ایچ اے کے زیرنگرانی کام جاری ہے ریونیوڈیپارٹمنٹ روڈکی پیمائش کے سیکشن،4پر کام مکمل کرچکی ہے اب سیکشن 8کے مرحلے پر اراضیات کی کلیریفکیشن کا کام اسسٹنٹ کمشنر کنراج کی زیرنگرانی مکمل اسسٹمنٹ رپورٹ تیاری کے مراحل میں ہے ریونیو ڈیپارٹمنٹ تمام امورکی تصدیق کے بعداوتھل بیلہ کی متاثرہ لینڈ کی ریٹ اسسمنٹ رہورٹ فائنل کرکے این ایچ اے حکام کو پیش کریگی کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی یقینی ننانے کیلئے لینڈسروے اسسمنٹ رپورٹ جلدازجلداین ایچ اے کو پیش کی جاِئے تاکہ کسی بھی مرحلے پرروڈ ترقیاتی کام متاثر نہ ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں