حکومتی کمیٹی نے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کیلیے ہماری تجاویز ماننے پر رضامندی ظاہر کی ہے، حافظ نعیم

18

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے کہا ہے کہ حکومت کی کمیٹی نے لیوی ختم کرنے کیلیے ہماری تجاویز ماننے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

لاہور میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آج پاکستان بھر میں تاریخی جدوجہد ہوئی، کراچی میں مکمل شٹرڈاون رہا جبکہ وکلا نے ریلیاں نکالیں اور مالاکنڈ ڈویثن میں تاریخی ہڑتال ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وسطی علاقوں میں بھی کاروبار بند رہے، پنجاب بھر میں پولیس تشدد کے باوجود کامیاب ہڑتال ہوئی اور ہمارے ایک درجن سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ کراچی میں بھی گرفتاریاں ہوئیں جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ ہمارے قائدین پر دہشت گردی کے ناجائز مقدمات بنائے گئے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں فوری واپس لیا جائے، آج حکومتی وفد آیا ہم اپنی اقدار کے مطابق پیش آئے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی نے کہا پیٹرولیم لیوی ختم نہیں ہو سکتی، جس پر ہم نے کہا کہ طریقہ ہم بتائیں گے تو حکومتی کمیٹی نے تسلیم کیا وہ ہماری تجویز مانیں گے۔

حفظ نعیم نے کہا کہ ہم صرف حکومت کی زبانی یقین دہانی پر بھروسہ نہیں کریں گے بلکہ مذاکراتی ٹیبل پر ناک آؤٹ کریں گے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ راولپنڈی کا دھرنا جلد شروع ہو گا جبکہ لاہور کا دھرنا جاری رہے گا، حکومت مذاکرات میں جتنی تاخیر کرے گی دھرنے بڑھتے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے جماعت اسلامی پر ایم کیو ایم بننے کا الزام لگایا، سندھ حکومت سن لے جب بے نظیر شہید ہوئیں تو آپ نے ہزاروں گاڑیاں جلائیں تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں