کوئٹہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی، 9 ملزمان گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد

29

کوئٹہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی9 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکلیں، اسلحہ ایمونیشن برآمد کرکے مغوی خاتون کو بازیاب کرالیا۔

پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر تھانہ شہید منظور کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے گل حسن ، آدم خان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرکے قبضے میں لے لی اس کے علاوہ تھانہ شہید جمیل ڈی ایس پی کے عملے نے محمد آغا کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرکے قبضے میں لے لی اور فرحان کے قبضے سے غیر قانونی رائفل بمعہ رائونڈ برآمد کرلیا۔

پشتون آباد پولیس نے عمرکے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا اس کے علاوہ تھانہ امیر محمد دستی کے عملے نے نامزد ملزمان عبدالطیف ، عبدالرئوف ، محمد اصغر کو گرفتار کرلیا ۔ تھانہ جناح ٹائون کے عملے نے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرکے منظور احمد مری کو حراست میں لے لیا جبکہ مغویہ خاتون مسماة (س) کو بازیاب کرالیا اور گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں