ریلوے سامان چوری کرنے کے الزام میں اسٹیشن ماسٹر اور اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر سمیت 2 ملازمین گرفتار

14

ریلوے پولیس کوئٹہ نے ریلوے کا سامان چوری کرنے والے اسٹیشن ماسٹر اور اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر سمیت 2 ملازمین کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق گزشتہ دنوں ریلوے پولیس کو اطلاع ملی کہ سریاب ریلوے اسٹیشن سے سامان چوری کرکے لے جایا جارہا ہے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹیشن ماسٹر، اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر ، ماسٹر گینگ مین کو گرفتار کرلیا۔

اور ان سے ریلوے پٹریوں کا سامان برآمد کرلیا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں