15 دن کے ویزے پر 33 سال تک جاپان میں رہنے والا شخص گرفتار؛ پولیس کو کیسے چکمہ دیا؟

29

جاپان میں 33 سال تک غیر قانونی طور پر رہنے والا جنوبی کوریا کا 72 سالہ شہری مون جونگ گی بالآخر پکڑا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی پولیس نے مون جونگ گی کو 26 اگست 2026 کو شیزوکا پریفیکچر کے شہر یائیزو سے گرفتار کیا۔

پولیس نے بتایا کہ جون 2026 میں جاپان میں ایک مشتبہ غیر قانونی مقیم شخص کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد تفتیش کا آغاز کیا گیا جو بالآخر مون تک جا پہنچی۔

بھائی کے پاسپورٹ پر جاپان پہنچا تھا

رپورٹس کے مطابق مون جونگ گی ستمبر 1993 میں بہتر آمدنی کی تلاش میں اپنے چھوٹے بھائی کے پاسپورٹ پر جاپان گیا تھا اور اسے صرف 15 دن قیام کی اجازت ملی تھی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ 15 دن کی مقررہ مدت ختم ہونے کے باوجود وہ اپنے وطن جنوبی کوریا واپس نہیں گیا اور جاپان میں ہی غیر قانونی طور پر چھپ کر رہتا رہا۔

پولیس کے مطابق مون نے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کا اعتراف کرلیا تاہم حکام اب بھی یہ معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ اتنے طویل عرصے تک قانونی رہائشی دستاویزات کے بغیر جاپان میں کیسے رہتا رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں