بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں۔ غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے کہا کہ 21 دہشت گردوں کا خاتمہ ریاست کے مضبوط عزم کا ثبوت ہے۔ دہشت گردوں نے قومی شاہراہوں پر آمدورفت میں خلل ڈالنے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی سے ان کے عزائم ناکام بنا دیے۔ کسٹمز ہاؤس پر حملہ دہشت گردی اور جرائم کے گٹھ جوڑ کی واضح مثال ہے۔ فرائض کی ادائیگی کے دوران شہادت پانے والے اہلکاروں کی قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ دہشت گردی اور جرائم کے گٹھ جوڑ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں۔ غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ بلوچستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ریاست اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔ عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے حکومت بلوچستان اپنا کردار ادا کرتی رہے گی









