ایران ختم ہو چکا ہے، امریکی صدر ٹرمپ

35

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو ناکام ریاست قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ ’ایران ختم ہو چکا ہے‘، ایران پر ایٹم بم سے حملے کے بارے میں سوال احمقانہ قرار دیدیا۔

صدر ٹرمپ سے صحافی نے پوچھا تھا کہ کیا آپ نے ایران پر ایٹمی ہتھیاروں سے حملہ خارج از امکان قراردیدیا ہے جس پر ٹرمپ بولے کہ ایران کی فوج مکمل طور پر شکست خوردہ ہے، میں نے انہیں ہرا چکا ہوں اور کیا اب میں اس کے باوجود ان پر ایٹمی ہتھیاروں سے حملہ کردوں۔ یہ کتنا احمقانہ سوال ہے۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے پاس نہ بحریہ ہے، نہ فضائیہ، نہ کرنسی، ایران اپنی فوج اور پولیس اہلکاروں کو تنخواہ نہیں دے پا رہا۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں مہنگائی 300 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران میں ایک لاکھ مظاہرین کا قتل کیا جا چکا ہے تاہم اس دعوے کو سچ ثابت کرنے کیلیے صدرٹرمپ نے ثبوت پیش نہیں کیے۔

ٹرمپ نے کہا کہ انسانیت کیخلاف جرائم پر ایران کیخلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں