ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے تصدیق کی ہے کہ لارک جزیرے پر امریکی حملے میں متعدد ایرانی اہلکار اور شہری شہید و زخمی ہوئے ہیں تاہم جانی نقصان کی حتمی تعداد نہیں بتائی گئی۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق امریکی حملے کا جواب دیا جائے گا اور کارروائی کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔
اس سے قبل ایک امریکی عہدیدار نے بتایا تھا کہ امریکی فورسز نے لارک جزیرے پر پاسدارانِ انقلاب کے 2 راکٹ لانچرز کو نشانہ بنایا۔









