امریکا کا ایران کے لارک جزیرے پر حملہ، 2 راکٹ لانچرز تباہ

44

امریکی فورسز نے ایران کے لارک جزیرے پر پاسدارانِ انقلاب کے 2 راکٹ لانچرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جو کئی ہفتوں بعد ایران میں امریکا کی پہلی معلوم فضائی کارروائی ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے اہلکار آبنائے ہرمز میں بحری بارودی سرنگیں پہنچانے کے لیے راکٹ داغنے کی تیاری کر رہے تھے اسی دوران امریکی فورسز نے کارروائی کی۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے حملے میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے امریکا کو جوابی کارروائی اور سزا کی دھمکی دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں